
ایڈمرل نوید اشرف کی نیدرلینڈز کا دورہ، اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نیدرلینڈز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیدرلینڈز کی اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹز کے دورے کے دوران کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی، وائس ایڈمرل رینے تاس اور ڈپٹی چیف آف ڈیفنس، وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں مضبوط دو طرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ کا بھی دورہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News