
میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک
میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے چھ دستی بموں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News