 
                                                                              وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ پرندے فطرت کا حسین ورثہ ہیں، حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہاجر پرندوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مہاجر پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ یہ پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے، قدرتی اور قیمتی اثاثہ کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مہاجر پرندوں کے محفوظ مسکن اور جنگلات کی بقاء کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ جنگلی حیات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ماحول دوست اقدامات کررہے ہیں۔
مریم نوازنے مزید یہ بھی کہا کہ ذمہ دار شہری بن کر ہمیں مہاجر پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 