Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی
پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں۔

گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علامہ اقبال یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی عرصہ کے بعد ایس سی او کانفرنس ہو رہی ہے، ہم پاکستان کا ایک سوفٹ امیج دیکھنا چاہتے ہیں۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم مختلف پارٹیز مل کر سی ایم کی دعوت پر گئے ، یہ ملک دشمنوں ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، یہ خود ورک فرام ہوم پر ہے اور دوسروں کے بچوں کو احتجاج میں بھیجتے ہیں اور وہ مار کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے فیصلہ کیا ہے، اکر آپ کے مطالبات آئین کے مطابق ہیں تو ضرور سنیں گے اورمذاکرات کریں گے، تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان افسوسناک ہے، پیپیلز نے بے شمار قربانیاں دیں لیکن ملک کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لے، مولا نا فضل الرحمان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت متاثر ہورہی ہے، امن کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ تمام اختلاف کے باوجو د ہم نے سیاسی جرگہ میں شرکت کی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کانفرنس کے موقع پر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈے کو پروموٹ کیا، کیا 15 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان رہا اور آئینی ترمیم رک جائے گی؟ علی امین گنڈا پور نے فون کر کے کہا امن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں،  تحرک انصاف ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

 ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے قیام کا اعلان قائداعظم نے بھی کیا تھا، ہم صوبے میں امن کو فروغ دینے کیلئے وزریراعلیٰ کے پاس جرگے میں شرکت کرنے گئے، پی ٹی آئی کے لیڈرز گھر بیٹھے لوگوں کو اشتعال دلا تے ہیں ان سے محتاط رہیں، پی ٹی آئی ملک کے امن کو سبوتاث کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہورت کیلئے جدو جہد کی، پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈا چھوڑ کر ہمارے ساتھ آئیں، پی ٹی آئی والے ورک فرام ہوم کررہےہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نےامن کی بات کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کاامن برباد ہوچکاہے، سمجھتا ہوں ملک دشمن ایجنڈے کوفالو کررہے ہیں، پاکستان کے نام پرکبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، گھروں میں بیٹھ کر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرارہےہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی حدود کے اندر گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے کہ ملک کوہمیشہ غیرمستحکم رکھیں، ملک میں جوکچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ملک دکھانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے15اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی کاایجنڈاملک دشمنی ہے، کیا ڈی چوک کےاحتجاج سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے، ایس سی اوکانفرنس میں مختلف ممالک کےصدور، وزرائے اعظم آرہے ہیں۔

Advertisement

فیصل کریم کنڈی کیا ڈی چوک کےاحتجاج سےآئینی ترامیم رک جائےگی، ہمارے نمبرپورے ہوں گے توآئینی ترامیم بھی ہوگی، اسرائیلی اخبارات بانی پی ٹی آئی کےحق میں آرٹیکل لکھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر