
روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاکستان؛ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
راولپنڈی: روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل استریکوف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل استریکوف نے پاکستان کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے روسی جنرل نے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی، پیشہ ورانہ امور اور دفاعی تعاون پربات چیت ہوئی جب کہ جنرل استریکوف نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے خطے میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ روسی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News