
توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ آپ سیکیورٹی کے انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں گے تو وہ اپنے وکلاء کے ساتھ میٹنگ کر لیں گے ۔
عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کہا اگر آپ بانی پی ٹی آئی کو نہیں لائیں گے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کر سکے، ، جس سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج سہ پہر 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News