Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق گرین لائن بس سروس دسمبر میں سندھ حکومت کے حوالے کرے گی

Now Reading:

وفاق گرین لائن بس سروس دسمبر میں سندھ حکومت کے حوالے کرے گی
گرین لائن بس

وفاق گرین لائن بس سروس دسمبر میں سندھ حکومت کے حوالے کرے گی

کراچی: وفاقی حکومت دسمبر 2024 میں گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے حوالے کرے گی۔

حکومت سندھ نے گرین لائن بس سروس کے آپریشنز سنبھالنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گرین لائن بس سروس کے آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرجیل انعام میمن کو گرین لائن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گرین لائن منصوبے کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی جانب سے گرین لائن کو اورنج لائن سے جوڑنے والے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں جاری آپریشنز، یوٹیلیٹی سروسز، اور گرین لائن بس سروس کے لیے سبسڈیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا ایک اہم جزو ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن منصوبہ دسمبر 2024 میں حکومت سندھ کے حوالے کر دیا جائے گا، چاہتے ہیں کہ گرین لائن کو اورنج لائن کو جوڑنے والا منصوبہ دسمبر 2024 سے پہلے ہی مکمل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن کے آپریشنز کے لئے 2 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے، حکومت سندھ اس پر نظرثانی کرے گی، گرین لائن منصوبہ وفاق سے حکومت سندھ کو منتقل ہونے کے بعد شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ مزید موثر اور بہتر بنانے کے لئے اس میں مزید بسیں شامل کی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پہلے سے جاری حکومت سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں  کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کراچی کا دیرینہ مسئلہ رہا ہے، چاہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال حکیم دایو، سی ای او ٹرانس کراچی شمائلہ محسن اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر