پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پانچ روزہ نجی دورہ پر امریکہ روانہ
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف پانچ روزہ نجی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں پورے پروٹوکول سے ریسیو کیا گیا۔
میاں نواز شریف ائیرپورٹ سے خاص پرائیویٹ راستے سے باہر آئے، جہاں سفیر رضوان شیخ نے ان کا استقبال کیا، اس کے بعد وہ ڈلس ائیرپورٹ واشنگٹن سے سفیر پاکستان کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
میاں نواز شریف اپنے اس پانچ روزہ دورہ میں نجی ملاقاتوں کے علاوہ اپنے دیرینہ دوست سعید شیخ کی اہلیہ کی فوتگی پر تعزیت کے لئے میری لینڈ جائیں گے، میاں نواز شریف کے ساتھ ان کے معالج ڈاکٹر عدنان ذاتی اسسٹینٹ عابد بٹ بیٹے حسن نواز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
