Advertisement
Advertisement
Advertisement

دکی میں کوئلے کی کان پر حملے کے پیچھے چھپے محرکات آشکار

Now Reading:

دکی میں کوئلے کی کان پر حملے کے پیچھے چھپے محرکات آشکار
دکی میں کوئلے کی کان پر حملے کے پیچھے چھپے محرکات آشکار

دکی میں کوئلے کی کان پر حملے کے پیچھے چھپے محرکات آشکار

دہشت گردوں کی جانب سے دکی میں کوئلے کی کان پر حملے کے پیچھے چھپے محرکات آشکار ہوگئے۔

11 اکتوبر 2024 کو دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان پر راکٹوں سے حملہ کرکے 20 معصوم کان کنوں کو شہید اور 7 کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کان کنی کی مشینری کو بھی تباہ کردیا، جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 2 کا تعلق پشین، 2 کا تعلق قلعہ سیف اللہ ، 1 کا تعلق کچلاک اور 3 کا تعلق افغانستان سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں میں اکثریت پشتونوں کی ہے اور یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ بلوچستان میں نہ صرف پنجابیوں بلکہ پشتونوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ دہشت گردوں کی حمایت و مالی معاونت میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ’’دہشتگردوں کا ایجنڈا بلوچ قوم کی نمائندگی نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی کو دہشت گردی کے ذریعے روکنا ہے، کوئلے کی کان پر حملہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ دہشت گردوں کودشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی براہ راست حمایت حاصل ہے‘‘۔

Advertisement

دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ واضح ہے کہ بلوچستان میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی نسل اور لسانیت کی بنیاد پر ہے جس کا مقصد بلوچستان کو انتشار کے گرداب میں دھکیلنا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کہ بلوچستان میں حملے کروانے اور حملوں کے بعد میڈیا پر زوروشور سے واویلا بھارت کی پاکستان میں مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دفاعی ماہرین مزید کہتے ہیں کہ بھارت کا مقصد پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کو روکنا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردی کی لعنت کیخلاف کھڑا ہونا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر