 
                                                      پیپلزپارٹی نے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوادیے
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوادیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ججز تقرری کے لیے تین نام بھجوا دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے دو نام قومی اسمبلی اور ایک سینیٹ سے بھجوایا ہے جب کہ قومی اسمبلی سے سید نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف کے نام اور سینٹ سے فاروق ایچ نائیک کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز کو خطوط لکھ دیے ہیں جس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے ارکان کے نام مانگے گئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تحریک انصاف نے بھی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف آج پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام اسپیکر کو بھجوائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ارکان کے نام بھجوائے گی، اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کو باضابطہ خط لکھ کر نام مانگے ہیں۔
واضح رہے کہ بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 