ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری
ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے حملوں کے وار تیزی سے جاری ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 142 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ رواں برس پنجاب میں اب تک 2389 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح سندھ میں بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 12 کیسز کا تعلق کراچی سے جبکہ 3 کیسز اندرون سند ھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 39 کا تعلق کراچی سے ہے۔
رواں برس سندھ میں 1641 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 1422 کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار تیزی سے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 141 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 511 تک پہنچ گئی ہے، صوبے میں اب تک ڈینگی کے 1 ہزار222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
