
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں نے قوم کے محفوظ مستقبل کےلئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News