
تمام سیاسی جماعتوں کو صوبے کا مقدمہ مل کر لڑنا ہو گا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو صوبے کا مقدمہ مل کر لڑنا ہو گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے این ایف سی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنی الگ راہ کا تعین خود کرتی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ووٹ کو این ایف سی سے مشروط کرنا چاہئے تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر سب ایک ہو جاتے تو یہ مسئلہ حل ہو جاتا، اب 27 ویں آئینی ترمیم کی باتیں بھی چل رہی ہیں، جب گورنر بنا تب بھی کہا تھا، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک جرگہ قائم کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کا ہے، اگر صوبے کےپاس 1200 سو ارب روپے ہیں تو پولیس کیوں رو رہی ہے، سیاحتی دو ہزار مقام ہمارے پاس ہے مگر دہشت گردی کے باعث سیاح آتے ہیں۔
ان کا یہ مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہوئے ہیں، اسمبلی ممبران سے گزارش کروں گا کہ میدانوں کو آباد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News