Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات

Now Reading:

پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات
پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات

پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پرابھر رہا ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایس سی او کی تیاریوں کے حوالے سے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہ کانفرنس کے اہم ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان سے برآمدات بڑھانے اور حلال گوشت کی درآمد کا اعلان کیا، جبکہ چاول، حلال گوشت سمیت دوسری اشیاء کی برآمدات سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے، ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں سعودی عرب کی طرف سے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ سعودی وفد کا کامیاب دورہ تھا، سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، اس کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔

Advertisement

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ مہنگائی کم ہو کر 6.9 فیصد پر آگئی ہے، تجارتی خسارے میں مسلسل کمی آ رہی ہے، جبکہ ہماری برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تاجکستان انتہائی مفید رہا، جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے، اس کے علاوہ ایس سی او سمٹ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی، ایس سی او کے لئے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایس سی او علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے، ایس سی اوکانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی آمدخوش آئند ہے، پاکستان دیگرممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دنیا نےجان لیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر