Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت سے سعودی وفد کی ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Now Reading:

صدر مملکت سے سعودی وفد کی ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر مملکت سے سعودی وفد کی ملاقات؛ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری، خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک  کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی  ہمارے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔

دوران ملاقات صدر آصف زرداری نے پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، جلالت مآب محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف بھی کی۔

Advertisement

صدر مملکت آصف زرداری نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا اور سعودی عرب کا ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا بھی کیا۔

دوسری جانب سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا، ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بعدازاں دونوں برادر ممالک نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر