Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Now Reading:

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد نئے چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اس حوالے سے کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، تاہم 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف،احسن اقبال اور شائستہ پرویز ملک خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر،بیرسٹر گوہر اور حامد رضا پارلیمانی کمیٹی شامل ہوں گے جبکہ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ایم کیو ایم کی رعنا انصار بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزارت قانون سے 3 سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا، 12 رکنی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔

موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے 3 روز قبل 3 سینئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کیلئے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر