Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دے دی

Now Reading:

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا، جس میں 26 ویں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی، تاہم بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترامیمی بل کی منظوری لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے شدہ مسودے کی منظوری دی جبکہ منظور شدہ مسودے پر جمیعت علمائے اسلام بھی متفق ہے۔

 وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے کابینہ کو آگاہ کیا جبکہ کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی جبکہ 26ویں آٸینی ترامیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج چھٹی کے دن سب کی چھٹی ہوجائے گی، دونوں ایوانوں سے آج ترمیم پاس ہوجائے گی، اپوزیشن دعوے نہ کرے تو اور کیا کرے۔

اعلامیہ جاری

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترامیم پر دوبارہ تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کا 26 ویں آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظور کر لیا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترامیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارکباد دیتا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت کے استحکام کے بعد ملک کے آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔

دوران اجلاس وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِداخلہ محسن رضا نقوی، مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر