
سری لنکا میں کئی سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی مشترکہ کاوشیں رنگ لے آئیں۔
سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی ہوگئی، پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا سے روانہ ہوگیا ہے۔
سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس آئیں گے، تاہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لئے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News