Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی ترمیم کا معاملہ؛ خواجہ آصف کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

Now Reading:

آئینی ترمیم کا معاملہ؛ خواجہ آصف کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
آئینی ترمیم کا معاملہ؛ خواجہ آصف کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

آئینی ترمیم کا معاملہ؛ خواجہ آصف کا نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترمیم کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ایک متفقہ مسودہ تیار ہوا ہے اور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ترمیم کی حمایت کریں جب کہ آج پی ٹی آئی وفد نے نے اپنے لیڈر سے اجازت مانگی اور پی ٹی آئی بھی ترمیم کو سپورٹ کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ لوگ اغواء ہوئے ہیں لہذا بتایا جائے کہ کون اغواء ہوا ہے اور ان کے نام بتائیں کیونکہ تمام لوگ پارلیمنٹ یا پھر اپنے گھروں میں موجود ہیں جب کہ جعلی بیانیہ بنانے والی پارٹی اس قسم کے بیانات دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے پر بھی سارا جھوٹ سامنے آگیا ہے، انہوں نے جھوٹے بیانیے بنانے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے، عدلیہ اپنی طے شدہ حدود میں رہ کر کام کرے۔ کل ایک متفقہ مسودہ تیار ہوا اور آپ نے رپورٹ بھی کیا۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ ٹی وی پر دیکھا کچھ ایم این ایز اپنے لیڈر سے اختلاف کررہے ہیں لیکن شام تک امید ہے کہ اتفاق رائے ہوجائے گا ورنہ ترمیم کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ کچھ عرصے میں ایسے فیصلے آئے جو پارلیمنٹ کی بالادستی پر سوالیہ نشان تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کا پارلیمنٹ کی بالادستی پراتفاق ہے، آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی کو قائم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر