Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس اور پاکستان کے متعلقہ محکموں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

Now Reading:

روس اور پاکستان کے متعلقہ محکموں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

روس اور پاکستان کے متعلقہ محکموں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: روس اور پاکستان کے متعلقہ محکموں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

روس کے ڈپٹی وزیر اعظم الیکسی اوور چک سے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی ماسکو میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے دوطرفہ کاروباری شراکت اور مزید منصوبوں میں باہمی معاونت کے خواہاں ہیں، ماسکو کی بزنس کمیونٹی سے بات چیت مفید، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

روس کے ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان کیلئے مکمل تعاون و خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں پاکستان کی دلچسپی لائق تحسین ہے، یہ یورو ایشیا اور شمالی و جنوبی ممالک میں رابطے کے لئے بہترین تجارتی روٹ ہوگا۔

ملاقات میں تاپی گیس پراجیکٹ، دوطرفہ تجارت، ذرائع مواصلات اور مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان، ایران، آذربائیجان اور روس تک کی مجوزہ تجارتی راہداری اور ریل ٹریک کی تعمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔

Advertisement

اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم روس اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مواصلات کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی اور پاکستان اور روس کے مابین تجارتی، معاشی اور دو طرفہ تعاون کی مختلف جہتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور روس کے مابین نومبر2022میں ہونے والے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ معاہدے پر بھی غور کیا گیا۔

 عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ماسکو میں پہلے پاک روس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد مثبت نتائج لائے گا، دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے، مکمل تعاون کریں گے، روس اور پاکستان کے مابین با مقصد اور سود مند تجارتی رابطوں میں اضافہ کریں گے۔

علاوہ ازیں ملاقات میں روس اور پاکستان کے متعلقہ محکموں کے مابین مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر ٹرانسپورٹ رومان اسٹاراووت اور ڈپٹی منسٹر صنعت و تجارت الیکسی گروزدیف بھی شامل تھے جبکہ روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمالی اور سینئر حکام بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر