Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26ویں آئینی ترامیم کا بل منظور

Now Reading:

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26ویں آئینی ترامیم کا بل منظور

حکومت کا ججوں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترامیم کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں حکومت دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی، آئینی ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 12 ووٹ ڈالے گئے۔

سینیٹ سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کا 26 ویں آئینی ترامیم کا بل وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترامیم کی 27 شقوں پر ایوان سے منظوری حاصل کی، شق وار منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے 26 ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔

پانچ منٹ تک مسلسل گھنٹیاں بجائی گئیں تاکہ جو ارکان لابیز میں ہیں وہ ایوان میں آ جائیں، جس کے بعد لابیز بند کر دی گئیں اور ہاﺅس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

Advertisement

ترمیم کے حق والے ارکان اسپیکر کی دائیں جانب کی لابی اور مخالفت والے ارکان اسپیکر کی بائیں جانب گئے، ہر رکن لابی میں جاتے وقت وہاں رکھے رجسٹر میں اپنے نام کے سامنے دستخط کیے۔

اس کے بعد دو منٹ تک دوبارہ گھنٹیاں بجائی گئیں تاکہ ارکان اسمبلی اپنی نشستوں پر واپس آ جائیں، ارکان اسمبلی کی نشستوں پر آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔

26 ویں آئینی ترامیم کے حق میں 225 جبکہ مخالفت میں 12 ووٹ آئے، آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کے لئے 224 ارکان کی حمایت درکار تھی، 225 ارکان نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر