Advertisement
Advertisement
Advertisement

باطل کا وہم و گمان ہے کہ وہ جیت گئے، یحیٰی السنوار کا خون رنگ لائے گا؛ حماس ترجمان

Now Reading:

باطل کا وہم و گمان ہے کہ وہ جیت گئے، یحیٰی السنوار کا خون رنگ لائے گا؛ حماس ترجمان
باطل کا وہم و گمان ہے کہ وہ جیت گئے، یحیٰی السنوار کا خون رنگ لائے گا؛ حماس ترجمان

باطل کا وہم و گمان ہے کہ وہ جیت گئے، یحیٰی السنوار کا خون رنگ لائے گا؛ حماس ترجمان

کراچی: حماس ترجمان خالد قدومی نے کراچی میں یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر کہا کہ باطل کا وہم و گمان ہے کہ وہ جیت گئے، یحیٰی السنوار اور تمام شہداء کا خون رنگ لائے گا۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کراچی میں یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی داستان امن و امان کی امید اور آزادی کے سفر کی شروعات ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید یحییٰ السنوار کی زندگی مشعل راہ ہے، شہید نے قبلہ اول و فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کردی، دیار الحق میں شہید ہوکر پیش ہونا سب سے افضل ہے۔

حماس ترجمان نے کہا کہ شیخ السنوار نوجوانوں کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے آخری دن تک آزادی کے لیے جدوجہد کی جب کہ سیاست اور دین ہی یحییٰ السنوار کا مسلک تھا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمان و کفر کی جنگ جاری ہے، مجرموں نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر جشن منارہے ہیں، باطل کا وہم و گمان ہے کہ وہ جیت گئے ہیں لیکن یحیٰی السنوار اور تمام شہداء کا خون رنگ لائے گا۔

خالد قدومی نے بتایا کہ شیخ احمد یاسین کی شہادت کے ایک ماہ بعد ہی مجاہدین نے باطل کے خلاف زبردست معرکہ آرائی کی اور جہنم واصل کیا، سلسلہ فتح جاری ہے اور اس کا انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر