Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر

Now Reading:

ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر
ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر

ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر

اسلام آباد: سابق وزیر اظفر احسن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں جن کہ پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے۔

سابق وزیر اظفر احسن نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا، سرمایہ کاری کے حوالے سے لکھتا ہوں۔ ہمارا 80 فیصد فوکس سرمایہ کاری پر ہو تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔

اظفر احسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25 سالوں میں 49 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لاسکے ہیں، پاکستان سالانہ 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لاسکا ہے جب کہ افریقہ کے چھوٹے ممالک سالانہ 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی سالانہ بیرونی سرمایہ کاری 50 ارب ڈالر کے قریب ہے، بنگلا دیش سالانہ ساڑھے 3 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری راغب کرتا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کروڑ ہے اور 2047 میں 40 کروڑ ہوجائے گی، دنیا میں آبادی کے لحاظ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، پاکستان کو ایسی کارکردگی سے آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، حکمت علمی نہیں ہوگی تو تعلیم، صحت اور دیگرمسائل کیسے حل ہوں گے۔

Advertisement

اظفر احسن کہتے ہیں کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کے لیے کوئی حکمت علمی نہیں، ملک کی ترقی کی حکمت عملی ضروری ہے۔ ازبکستان میں سرمایہ کاروں کو سہولت دی جاتی ہے ان سے سیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھارت سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایکسپورٹ 200 ارب ڈالر کی ہیں جب کہ بھارت کا تعلیمی نظام، حکومت اور پالیسیوں میں تسلسل ترقی کا باعث بنا۔

اظفر احسن نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ہمارے پاس یونیفائیڈ پالیسی نہیں ہوگی تو معیشت ترقی نہیں کرے گی جب کہ بیرونی سرمایہ کاری آپ کے کاروباری ماحول کا آئینہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر