Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری

Now Reading:

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری
عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے، محسن نقوی

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سمٹ میں کئی سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد پوری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے، ایس سی او سربراہی کانفرنس کے موقع پر فول پروف انتظامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد کو خوبصورت بنایا جائے گا اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، کانفرنس کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے  کیلئے پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنا متعین کردہ کردار ادا کریں، سب کو باہمی تعاون سے اس اہم سربراہی کانفرنس کے پر امن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر