اسلام آباد اور پنڈی میں پانچ روز کیلئے شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانچ روز کے لیے شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سیکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں 12 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز جاری کرکے ان سے شورٹی بانڈز طلب کرلیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
