
آج سے ملک بھر میں پرائیویٹ حجاج کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو رہا ہے، علامہ طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے مثبت اثرات پوری دنیا میں جائیں گے۔
چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عرب اسلامی ممالک کے سرمايہ كاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین سہولیات اور ماحول بن چکا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام، صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے دفاتر اور سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کا ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں کیلئے ہر ممکن سہولت کو مہیا کرنے کا عزم ہے، ان شاء اللہ بہت جلد پاکستان کو ایک مضبوط معاشی اور اقتصادی قوت بنائے گا۔
علماء کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے کہ الحمدللہ آج پوری دنیا کا مرکز نگاہ پاکستان ہے، دو ایٹمی قوتوں کے وزیر اعظم اور شنگھائی کانفرنس کے ممبران پاکستان میں موجود ہیں اور ان شاء اللہ اس کانفرنس کے مثبت اثرات پوری دنیا میں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News