وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسٹوڈنٹ یونین بحال کرنے کا اعلان
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسٹوڈنٹ یونین بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جلد اسٹوڈنٹ یونین بحال کریں گے، طلباء کی اسکالرشپس بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، خودمختاری نہیں ہے، معاشرے میں انصاف سے تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ناکامی کے بعد ناامید نہیں ہونا چاہیے، نوجوان ناامید نہ ہوں، آپ نے آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ززید کہا کہ محرومی قوموں کو ہمیشہ نیچے لے کرجاتی ہے، مقابلہ کرنے کی جرات سے آپ کی سوچ بڑھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
