
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بنیادی حقوق کی یادگار کا دورہ
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بنیادی حقوق کی یادگار کا دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوران یادگار کے کنسلٹنٹ نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بریفنگ دی۔
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس امین الدین سے مکالمہ کیا کہ آپ لوگوں کا حوصلہ ہے، میں اتنا نہیں رک سکتا۔
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے انتیس ویں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل 10 مقدمات کی سماعت کی جن میں سے 4 کیسز کا فیصلہ دیا گیا اور 6 کی سماعتیں ملتوی کی گئیں۔
قاضی فائز عیسیٰ وہ پہلے جج تھے جنہوں نے اپنے اور اہلیہ کے اثاثے رضاکارانہ طور پر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈالے، انہوں نے زیارت میں اپنی آبائی زمین قائد ریزیڈینسی اور بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News