Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹ، بیف اور چکن شاپس کو لائسنس جاری کئے جائیں، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

میٹ، بیف اور چکن شاپس کو لائسنس جاری کئے جائیں، مرتضیٰ وہاب
میٹ، بیف اور چکن شاپس کو لائسنس جاری کئے جائیں، مرتضیٰ وہاب

میٹ، بیف اور چکن شاپس کو لائسنس جاری کئے جائیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میٹ، بیف اور چکن شاپس کو لائسنس جاری کئے جائیں۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ ویٹنری کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو فراہم کیا جانے والا گوشت مکمل صحت مند ہونا چاہئے، ویٹنری کی ٹیمیں فوڈ ایریاز میں جا کر گوشت کا معائنہ کریں اور نمونہ جات حاصل کریں۔

میئر کراچی نے کہا کہ گوشت کی کوالٹی جانچنے کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، شہریوں کو یہ اعتماد دینا ہے کہ جو گوشت وہ کھا رہے ہیں وہ صحت مند اور حلال جانوروں کا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا لانڈھی مذبحہ خانے اور نیو کراچی مذبحہ خانے میں ذبح کئے جانے والے جانوروں کو مکمل طور پر چیک کیا جائے، بیمار اور لاغر جانوروں کو ویٹنری ڈاکٹرز ذبح ہونے سے مکمل طور پر روکیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دکانوں کی صفائی ستھرائی، مکھیوں کو روکنے کے لئے جالی لگانے اور صحت مند گوشت کی فراہم نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کیا جائے گا، یکم نومبر سے شاپس کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

 میئر کراچی نے مزید یہ بھی کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نیو کراچی مذبحہ خانہ کو جدید طرز اور تمام تر سہولتوں کے ساتھ ازسرنو تعمیر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر ویٹنری افتخار احمد اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر