اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ کے لئے فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج ایس سی او سمٹ کے دوران 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی جب کہ آج رات 12 بجے اسلام آباد میں فوج تعیناتی مکمل کرلی جائے گی۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کے دوران اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کریں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جے شنکر کے پاکستان آنے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کرے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھیجا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
