آئینی ترمیم عوام کو حق حکمرانی دینے کی جانب پہلا قدم ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئینی ترمیم عوام کو حق حکمرانی دینے کی جانب پہلا قدم ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں صوبائی خودمختاری کا نعرہ لگایا گیا تھا اور 18 ویں ترمیم کےبعد وفاق سے اختیارات صوبوں کومنتقل ہوئے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبوں میں اختیارات نچلی سطح پرمنتقل نہیں ہوسکے، عوامی شمولیت کے بغیر حقیقی جمہوریت کا تصورممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں اور صوبائی بجٹ کا بیشتر حصہ صوبائی حکومت کو ملتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی مرضی ہے کسی ضلع کو کتنےفنڈز دے، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی مسائل حل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
