Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمانی رہنماؤں کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط، ذرائع

Now Reading:

پارلیمانی رہنماؤں کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط، ذرائع
خواجہ آصف کی کڑی تنقید: اسپیکر نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

یہ سراسر غلط ہے کہ مجھ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: پارلیمانی رہنماؤں نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے خط میں الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ایک خط پہلے ہی ارسال کرچکے ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ آئینی ترمیمی بل2024 پاس ہوچکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے۔

ذرائع کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیٹوں کے جلد فیصلے سے اس حوالے سے ابہام ختم ہوجائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہوکر عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر طور پر اقدامات کرسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر