
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
ایف بی آر کے حکام کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی، اب تک 50 لاکھ 10 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہوچکے ہیں۔
ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں سے 125 ارب سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے، جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے آج رات 12 بجے تک جمع کیے جاسکتے ہیں۔
حکام نے کہا کہ یکم نومبر سے گوشوارے جمع کرانے والے لیٹ فائلر یا نان فائلر بن جائیں گے، لیٹ فائلرز پر گاڑی اور پراپرٹی خریدنے پر دگنا ٹیکس ہوگا۔
ایف بی آر کے حکام نے مزید یہ بھی کہا کہ ماہانہ 50 ہزار آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس کا گوشوارہ جمع کرانا لازمی ہے، ماہانہ 50 ہزار آمدن پر گوشوارہ جمع نہ کرانے والا نان فائلر یا لیٹ فائلر قرار دیا جائے گا۔
ایف بی آر کے حکام کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے گی، نان فائلرز کی موبائل فون سم بلاک کی جائیں گی، نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے بل منقطع کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News