
ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا جب کہ ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے۔
جے یو آٗی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا ہے، عوام پر کسی کو مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین کی بنیاد اسلام پر ہے، آئین کہتا ہے قرآن وسنت کے منافی کوئی قانون نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کا حق عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو ہے، پارلیمنٹ کی خود مختاری سے کبھی انکار نہیں کیا گیا۔
جے یو آٗی کے سربراہ کہتے ہیں کہ ملک بنتے وقت طے ہوا تھا کہ 2 سال میں بھارت، اور پاکستان نے اپنا اپنا آئین بنانا ہے، بھارت نے اپنا آئین بنالیا لیکن پاکستان طویل عرصے تک بے آئین رہا۔
انہوں نے بتایا کہ 1962 کا آئین ایک آمر کا تھا جب کہ 1973 میں پاکستان کی قیادت نے بیٹھ کرمتفقہ آئین دیا۔ جے یو آئی کوئی وقتی تنظیم نہیں اور نہ ہی کسی معروضی مسئلے کی بنیاد پر وجود میں آئی۔
مولانا فضل الرحمان مزید کہتے ہیں کہ جے یو آئی اپنی 100 سالہ تاریخ رکھتی ہے، جے یو آئی نے ہی برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نظریہ دیا اور ہم اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News