Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آگئیں
ایس سی او

ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

 چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ بیلاروس کی نمائندگی وزیراعظم رومان گولوف چینکو کریں گے۔

 ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے اور  قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ بھی اسلام آباد آئیں گے۔

اس کے علاوہ کرغزستان کی نمائندگی کابینہ کے چیئرمین ژاپاروف عقیل بیگ کریں گے جبکہ  ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

 بطور خصوصی مہمان کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترکمانستان کی نمائندگی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد میری دوف کریں گے جبکہ مبصر ملک کی حیثیت سے منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنا مسرایی اسلام آباد پہنچیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان 15 اور 16 اکتوبر کوشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، تاہم شہر اقتدار میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر