Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑیں گے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑیں گے، حافظ نعیم الرحمان
اللہ اکبر! اللہ اکبر، آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے، حافظ نعیم الرحمان

اللہ اکبر! اللہ اکبر، آج اہل غزہ سرخرو ہوگئے، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑیں گے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خون سے فلسطین ایک دن آزاد ہوگا، قائدین کی قربانیوں سے نئی صبح کا آغازہوگیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی بربریت سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، پورےغزہ کوملبے کا ڈھیربنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبریوم سیاہ کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، بھارت نے آج کے دن کشمیرمیں اپنی افواج کو اتارا، کشمریوں کوحق خودارادیت دیاجائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہماری مشینی زندگی ہوگئی ہے اس دور میں علم تربیت کے چراغ جلائے جا رہے ہیں، وہ انقلاب سوچ و فکر نظام کی تبدیلی کا ہے اس جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں اللہ جنت دیدے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہرممکن کوشش سے انقلاب برپا کریں تو صلاحیت مال و جان سے اللہ کے راستے میں خرچ کریں، کچھ لوگوں نے فلسطین وکشمیری تحریک کےلیے جانیں قربان کردیں، یحییٰ سنوار کی شہادت ہوئی بظاہر آزادی حاصل نہ کی بظاہر آزادی کا پیغام دیا۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کرتے ہیں لیکن یحییٰ سنوار نے وہ وقت جیل میں گزارا تو اسرائیل و امریکہ خوف کھانے لگا، اسرائیل نے غزہ میں ملبہ کا ڈھیر لگایا لیکن غزہ و حماس کی طاقت کو وہ توڑ نہ سکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی سب لوگ ڈٹ کر کھڑے ہیں صہیونیوں کے قبضہ کو برداشت نہ کریں گے، اسماعیل ہنیہ خاندان سمیت شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئے فلسطین آزاد نہ ہوا لیکن ان کے خون سے آزاد و نئی صبح ضرور ہوگی، سید علی گیلانی کی آدھی عمر جیل میں گزری جس شخص نے پاکستان کی آزادی تکمیل کے لیے قربانیاں دیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سب کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے طورپر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، ستائیس اکتوبر کو بھارت نے سارے معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں۔

انہوں نے کہا کہ جب کشمیریوں نے بھارتی فوج کو پیچھے دھکیلا تو اقوام متحدہ میں قرارداد پاس کی گئی کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیاجائے گا، نریندر مودی نے  کشمیر کا اسٹیٹس چھین کر کشمیر پر قبضہ کر لیا، کشمیر میں ماؤں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے ظلم و بربریت کرتا ہے لیکن کشمیری تحریک رکی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا کشمیری تو شہید ہوتے تو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیاجاتا ہے، پاکستان کے بچے بچے کو بتایا جائے کشمیریوں کی کیا قربانیاں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی و بھارتی جو دنیا کے سامنے فراڈ کرتے ہیں قابض فوجیوں کا یہ طاقتور ممالک ساتھ دیتے ہیں جو آزادی کےلئے لڑتے انہیں دہشت گرد قرار دیتے ہیں، کشمیر میں کشمیری قیادت کو جیل میں ڈالا ہوا ہے ستائیس اکتوبر کو اشتہار سے حکومت اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا نہیں ہو سکتی۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹیلی فون کے میسج سے کشمیریوں کا حق نہیں دے سکتے، کشمیر جہاد کے ذریعے ہی آزاد ہوگا اگر مذاکرات سے مسئلہ حل ہوتا تو کب کا حل ہوجاتا، پاکستان میں ایسی پارٹیاں ہیں مودی سے دوستی کی باتیں کرتے ہیں تو قوم عبرت کا نشان بنا دے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی کے بغیر بھارت سے پینگیں بڑھائیں گے، بڑے میاں کہتے ہیں مودی سے دوستی کے خواہاں ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ماؤں بہنوں کی عزتیں پامال کر دو میاں صاحب یہ دوستیاں افغانستان سے کیوں نہیں کرتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اپنے چھوٹے بھائی سے کیوں نہیں کہتے کہ پاک افغان تعلقات بہتر بنائیں، عدلیہ پر قبضہ کیسے کرنا ہے سب کام چل رہے ہیں خطے کو محفوظ کریں افغان سے بات کرکے دہشت گردی سے نجات حاصل کریں، کشمیریوں کے خون کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک افواج کی ذمہ داری ہے  باجوہ صاحب نے بانی پی ٹی آئی دورمیں کشمیر کا سودا کیا اور اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کے لیے پاک فوج اور بانی پی ٹی آئی کے کردار پر اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چند لوگ تعلیم سے یہ دور کرتے ہیں آئی پی پیز کے چنگل میں یہ پھنساتے ہیں، ایک ہی خاندان جو ایک فوج ایک عدلیہ ایک بیوروکریسی اور ایک سیاسی جماعت میں ہوتا ہے تو معاشرے پر قبضہ ہوتا ہے، ن لیگ کی چالیس سال کی حکومت رہی کیوں معیشت ٹھیک نہ کی غلط قسم کے اعداد و شمار قوم کو بتاتے رہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ اورنگزیب کے اعداد و شمار سے نہیں بلکہ گیس بجلی بلوں اور کریانہ اسٹور سے پتہ چلتا ہے، جب بچے بیمار ہوں علاج کے پیسے نہیں تو پھر پتہ چلتا ہے معیشت کیسی ہے، حکومت و افواج واضح کرے کشمیر پر کیا پالیسی ہےاور بھارتی قبضہ کو کیسے دیکھتے ہیں نعرے بازی سے نہیں عمل سے بات کریں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر پر دنیا میں لابنگ کرنے کی ضرورت ہے اقوام متحدہ نہ کشمیر نہ فلسطین کا مسئلہ حل کرتی ہے، فلسطین کا مسئلہ ہوتو اقوام متحدہ کردار ادا نہیں کرتی، آج کے دن اس بات کا عزم کریں گے کشمیریوں کی قربانیوں کو بچہ بچہ تک پہنچائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی حکومتیں یاد رکھیں جتنی دوستی بھارت سے کرنے کی باتیں کریں  ہندو ذہنیت پاکستان کو قبول نہیں کرے گا، شہباز شریف نے کشمیر کا مقدمہ جو لڑا اس سے بھارت کو فائدہ ہوا۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بڑا انقلاب لانا اور نظام تبدیل کرنا چاہتی ہے دین پر جدوجہد کریں گے، ذات پات یا پارٹی مضبوط کرنے کےلیے لوگوں کا جماعت اسلامی میں نہیں بلاتے، اکثر پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہوتی تو ان کا کیا حال ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر