
ایم کیوایم کی ارکان پارلیمنٹ کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کو آئینی ترامیم کے مسودے کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت دے دی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہدایت دی کہ تمام ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیں۔
ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اسلام آباد میں مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایم کیو ایم قیادت کو آئینی ترامیم کے مسودے کی شقوں پر بریفنگ دی۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم کیو ایم آئینی ترامیم کے حوالے سے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے بعد باہمی مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
اجلاس میں سینئیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن و دیگر اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News