Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری

Now Reading:

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری
سی اے اے

ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری

کراچی: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایران، افغانستان اور اطراف سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

اس سے قبل پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیے جا رہے ہیں، جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایرانی کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

Advertisement

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے دو کوریڈور استعمال کرتا ہے، ناردرن کوریڈور کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور یواے ای، بحرین، دوحہ اور سعودی عرب کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کے نیتجے میں اسرائیل میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ اسرائیل کے شہر جافا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

قبل ازیں لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران نے سخت ردعمل دینے کا کہا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لے لیا، اسرائیل کے کئی علاقوں پر سیکڑوں میزائل داغ دیے ہیں، اگر جوابی کارروائی کی تو پھر نشانہ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر