
واٹس ایپ صارفین کی لاعلمی، چار ماہ میں 15 سو کے قریب اکاؤنٹس ہیکڈ ہوئے
واٹس ایپ صارفین کی لاعلمی، چار ماہ میں 15 سو کے قریب اکاؤنٹس ہیکڈ ہوئے ہیں۔
یکم جولائی سے اب تک ایف آئی اے سائبر کرائم کو 1426 شکایات موصول ہوئیں ، جن شکایات کا اندراج نہیں ہوا ان صارفین کی تعداد ان میں شامل نہیں ہے۔
دستاویز کے مطابق رجسٹرڈ شکایات میں سے 549 ہیکڈ اکاؤنٹس بحال بھی کر دئیے گئے، جبکہ ہییکڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں جمع کروا دیں ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ 877 شکایات کی پروسیسنگ کر رہا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے 20 زیر التواء شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کر دیا۔
دستاویز کے مطابق 40 زیر التواء شکایات کے ریکارڈ سے متعلق تاحال جواب موصول نہیں ہوا، جبکہ 817 زیر التواء شکایات فی الوقت تصدیق کے مراحل میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News