Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مصر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی ائیرپورٹ پر  ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،  اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وفد کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں 29 سے 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق لا محدود آفاق: آئندہ کل کی تعمیر کیلئے آج سرمایہ کاری کے موضوع پر منعقدہ آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممالک شریک ہوں گے، شریک ممالک اپنے معیشت کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار مستقبل کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بنیں گے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف سمٹ میں خطاب بھی کریں گے۔

 فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلاء، صحتِ عامہ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو و مشاورت ہوگی، اپنے دو روزہ دورہ سعودی عرب میں وزیرِ اعظم کی سعودی اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین موجود دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، توانائی، معدنیات، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِ اعظم اٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت پر آئے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر