
کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور کہا کہ پاک بحریہ کے افسران و اہلکار نہ صرف پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت بلکہ خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو ملکی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا انسدادِمنشیات آپریشن؛ بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط
واضح رہے کہ پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔
آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے، تاہم آپریشن میں ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News