Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریڈ لائن منصوبہ، کراچی میں اب تک کتنے درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے؟

Now Reading:

ریڈ لائن منصوبہ، کراچی میں اب تک کتنے درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے؟
ریڈ لائن منصوبہ، کراچی میں اب تک کتنے درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے؟

ریڈ لائن منصوبہ، کراچی میں اب تک کتنے درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے؟

درخت کے بغیر انسانی بقا کا تصور ممکن نہیں، یہ نہ صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے آکسیجن مہیا کرتے ہیں، بلکہ ان کی موجودگی زمین کی حدت کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایک وقت تھا جب کراچی شہر کا موسم  معتدل رہتا تھا اور موسم گرما میں یہ بادلوں میں گھرا رہتا تھا تاہم گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی میں کبھی ہاؤسنگ اسکیموں، گرین لائن بس سروس، روڈ وسیع کرنے اورسوریج کی نکاسی کے لیے نالوں کی تیاری کے نام پر درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے اس شہرکا ایکو سسٹم تباہ ہوگیا ہے، اور موسم گرما شدید اور طویل ہوتا جارہا ہے۔

شہر قائد میں اگر صرف ریڈ لائن منصوبے کی بات کی جائے جو کہ ماڈل کالونی سے ایم اے جناح روڈ تک ہے تو اب تک شہر میں اس منصوبے کے لیے 30 ہزار درخت کاٹے جا چکے ہیں گویا کراچی کے رہنے والوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے آکیسجن چھین کر موسم کو گرم اور آلودہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کاٹے جانے والے تمام درخت مقامی یعنی نیم، پیپل اور برگد کے تھے جو کہ کئی سوسال پرانے اور نہایت گھنے تھے، یہ تمام درخت شہر کی فضا کو صاف رکھنے اور شہر میں گرمی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کررہے تھے جن کا بے دردی سے صفایا کردیا گیا۔

یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ صرف ریڈ لائن کے بلاک ون منصوبے کے لیے جو کہ ملیر ہالٹ سے موسمیات تک ہے سروے کے مطابق تین ہزارآٹھ سو درخت تھے، جن میں سے اب تک ایک ہزار 5 سو 64 درخت کاٹے جا چکے ہیں جبکہ دو ہزار دو سو 29 درخت مزید کاٹے جائیں گے ۔

اس منصوبے کے کانٹریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ سولہ ہزار سے زائد یعنی ایک درخت کے بدلے پانچ درخت لگائیں گے لیکن صرف فائلوں میں، اور اگر وہ ان درختوں کو لگا بھی دیں تو یہ ایک پودے کی صورت میں ہوں گے جسے پروان چڑھ کر ایک درخت بننے کے لیے کئی دہائیاں درکار ہوں گی، جو کہ کسی بھی صورت کاٹے جانے والے نیم، پیپل اور برگد کے گھنے درختوں کے برابر نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر