
وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کی تیاری کرلی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد چیف سمیت 23 کرنے کے بل کی منظوری جمعہ کو دی جائے گی۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا بل حکومتی رکن پہلے ہی بطور نجی بل پیش کرچکے ہیں ۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے 23 کرنے کے بل پر اپوزیشن اعتراضات بھی کرچکی ہے۔
اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت اپنی عدد اکثریت والے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے مرضی کے ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرکے چیف جسٹس کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔
اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت نے پہلے آئینی بینچز اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عدلیہ کی آزادی کم کی اور اب ججوں کی تعداد کے ذریعے عدلیہ کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News