Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی پنجگور میں حملے کی مذمت

Now Reading:

صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی پنجگور میں حملے کی مذمت
صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی پنجگور میں حملے کی مذمت

صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی پنجگور میں حملے کی مذمت

اسلام آباد: صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کردی۔

صدر مملکت آصف علی زرادری، وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

صدر مملکت کا اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

 صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کے دشمن ہیں جب کہ دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

Advertisement

صدر مملکت نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی، جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم کی مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجگور میں ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں ہر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، ایسے شر پسند عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے حکومت کے بلوچستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

Advertisement

گورنر سندھ کی مذمت

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جب کہ مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ بیرونی اشاروں پر دہشت گرد معصوم لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں، عوام، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

سندھ کے وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے دہشت گرد واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے پانچ بے گناہ افراد کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Advertisement

ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، دہشت گردوں کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ ملک میں امن کو تہہ بالا کرنے کی سازش ہے جب کہ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد نے ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملے میں زخمی دو افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر