
صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات کا بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس
اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے شاہ زیب نقوی کراچی کے علاقے کلفٹن میں انڈر پاس کے قریب کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
صدر مملکت
صدرمملکت آصف علی زرداری نے بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت سمیت لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جواں سال بیٹے کی وفات پر رعنا انصار اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو جلد از جلد صحت یاب کرے، آمین۔
اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے رعنا انصار اور اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں رعنا انصار کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ رعنا انصار اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
گورنر سندھ
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اظہار افسوس اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹا کے روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رعنا انصار کے نوجوان بیٹے شاہ زیب نقوی کے جاں بحق ہونے پر بہت دکھ ہوا ہے، رعنا انصار اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کے بیٹے کی حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں گاڑی کو انڈر پاس سے نکلتے اور حادثے کے بعد پلٹتے دیکھا گیا ہے جب کہ حادثے کے وقت گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آرہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News