
ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری
ملک بھر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 149 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ایک ہفتہ میں 997، جبکہ رواں سال اب تک 3285 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 134 جبکہ لاہور سے 02 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ بہاولپور سے 03، شیخوپورہ، جہلم، فیصل اباد، اٹک، قصور، میانوالی، خانیوال، شیخوپورہ، ننکانہ اور ناروال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، اورتمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سسٹاک موجود ہے۔
دوسری جانب سندھ میں بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 13 کیسز کا تعلق کراچی جبکہ 4 کیسز اندرون سندھ میں رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی سے 4، ضلع شرقی سے 3 ، ضلع غرںی سے 2، ضلع ملیر سے 2، ضلع کورنگی سے 1 اور کیماڑی سے 1 کیس رپورٹ ہوا، اس کے علاوہ حیدرآباد سے 4 اورمیر پورخاص سے 1 کیس رپورٹ ہوا۔
رواں ماہ سندھ میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 114 کا تعلق کراچی سے ہے، اسی طرح رواں برس سندھ میں ڈینگی کے 1741 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1498 کا تعلق کراچی سے ہے۔
صوبے خیبر پختون خوا میں ڈینگی بیما ری نے وبا کی صورت اختیا ر کرلی ہے، اور صو بہ بھر میں اب تک 1898 مر یض لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال سمیت صو بے کے مختلف سرکاری ہسپتالو ں میں زیر علا ج ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی بیماری سے اب تک دو افراد جا ں بحق ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈینگی سے متاثرہ مریض ہسپتالو ں کے علاوہ نجی کلینک سے بھی علاج معالجہ کر رہے ہیں۔
نجی ہسپتالو ں میں زیرعلاج ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا موجود نہیں، جبکہ ڈینگی بیماری سے متاثر ڈسڑکٹ پشاور سرفہرست ہے اس کے علاوہ 58 مریض صو بے کے مختلف اسپتالو ں میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی مریضو ں کو گھروں کو شفٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News