Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس؛ ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

Now Reading:

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس؛ ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس؛ ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او کے نیشنل ہیڈکوآرڈی نیٹرز نے حتمی ایجنڈا مرتب کرلیا، اجلاس میں 8 سے 10 دستاویزات کی منظوری دی جائے گی، دستاویزات کا تعلق معاشی تعاون اور تجارت کے فروغ سے ہے۔

سربراہی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا، جس میں ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات پرتعاون بڑھانے کا ذکر جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اعلامیے میں ای کامرس، ڈیجیٹل تعاون، ٹریڈ اینڈ ٹرانزٹ کے معاملات بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کا 23 واں اجلاس جاری ہے۔

Advertisement

ایس سی او کے سربراہ اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے آپس میں غیر رسمی گفتگو کی اور علاقائی مسائل اور اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

چین کے وزیراعظم لی چیانگ وزیراعظم شہباز شریف سے محو گفتگو رہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان گفتگو انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔

بیرون ملک سے آئے مہمانوں نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر