Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، وزیر خزانہ

Now Reading:

سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، وزیر خزانہ

سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بزنس کمیونٹی کو ہر طرح سے ان کے کاروبار میں تعاون کی یقین دہانی کروائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کاوشوں سے معیشت میں استحکام آیا، تمام معاشی اعشاریے بہتر سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کا اعشاریہ سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے، معاشی استحکام کے نتیجے میں پالیسی ریٹ کم ہوا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے،  ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام کیلئے اقدامات کیے، میکرو اکنامک استحکام کے ساتھ اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے بہترین معاشی پالیسی اور اس کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے، بہترین معاشی پالیسی کے تسلسل میں کاروبار کیلئے آسانی فراہم کی جائے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت بزنس کرنے کی بجائے نجی شعبہ اس کو لیڈ کرے، نجی شعبے کی شراکت داری سے ہی معیشت کو آگے لے جائیں گے، وزیر اعظم شہباز کے معاشی ترقی کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر