ن لیگ کو پی پی سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے نیویارک چیمبر آف اسمال کارپوریشن کے وفد نے بانی سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے جناب شہزاد سعید چیمہ ( انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ) بھی ہمراہ تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں، جبکہ ملک کی معیشت میں بہتری خوش آئند ہے، ملک میں سیاسی استحکام سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک کی ترقی آئین اور جمہوریت کے استحکام میں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کی 26 ویں آئینی ترمیم کی پاریمنٹ سے متفقہ منظوری ملک کہ تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو نیویارک چیمبر آف اسمال کارپوریشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی، وفد میں ڈاکٹر رافع گیلانی ،ڈاکٹر حماد احمد خان ،مسٹر عمر شہزاد ،شہلا حماد ،جناب صفدر علی اور محمد وقاص شامل تھے۔
وفد نے گورنر پنجاب کو ائیرپورٹس پرموبائل فونز کی جبری ٹیکس ادائیگی اور عدم ادائیگی پر موبائل فونزکی ضبطی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ گورنر پنجاب نے متعلقہ محکمے سے مسلہ کے حل کے لیے فوری رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
