ملک معاشی مشکلات سے نکلنے کی طرف جارہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور اس موقع پر سیکرٹری شعیب احمد، صدرسعید سربازی اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پریس کلب کے نجیب ٹیرس پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے نکلنے کی طرف جارہا ہے جب کہ پی ٹی آئی دور کے بعد عبوری حکومت آئی معیشت سست روی کا شکار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک حکومت جاتی ہے تو عبوری حکومت سے دنیا بات کرنا چھوڑ دیتی ہے جب کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے صحافت کا اسٹینڈر ہائی ہوا کرتا تھا، میڈیا پر بھاری ذمہ داری ہے، لوگوں تک اصل حقائق پہنچائیں، صحافت کے غلط استعمال سے نقصانات ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہیں، میثاق جمہوریت میں ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار طے ہے، بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔
مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ عدالتی ریفارمز پر آج کل ملک میں باتیں ہورہی ہیں، 2006 میں شہید بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی کیا تھا جب کہ سابق چیف جسٹس نے پارلیمنٹ کوبلیک میل کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
